Posts

Showing posts from November, 2024

گھر بیٹھے ’گردوں کی صفائی‘ کا طریقہ جس میں درد بھی نہیں ہوتا

Image
  یریٹونیئل ڈائلیسس: گھر بیٹھے ’گردوں کی  صفائی‘ کا طریقہ جس میں درد بھی نہیں ہوتا Source :BBC URDU لاہور کے محمد شاہد کے لیے ڈاکٹر کا یہ جملہ ایک بھاری پتھر کی طرح تھا۔ ’مجھے بتایا گیا کہ میرے گردے صرف 20 فیصد کام کر رہے ہیں۔‘ ایسے میں طبی طور پر ان کے پاس دو ہی راستے تھے۔ یا تو وہ گردے کا ٹرانسپلانٹ کرواتے یعنی اپنے کسی خونی رشتے سے گردے کے عطیہ لیتے جسے ایک مہنگے آپریشن کے بعد ان کے جسم میں پیوست کیا جاتا۔ لیکن ایک چھوٹی سی دکان چلانے والے شاہد کے لیے یہ ممکن نہیں تھا۔ دوسرا راستہ ڈائلیسس کا تھا۔ لیکن یہاں ایک دقت تھی۔ شاہد بتاتے ہیں کہ انھوں نے ہسپتال میں ڈائلیسس کے عام طریقے، ’ہیمو ڈائلیسس‘ جس میں خون کو ایک مشین کے ذریعے نکال کر صاف کیا جاتا ہے، کو ہوتے ہوئے دیکھا تو انھیں محسوس ہوا کہ ’یہ کافی تکلیف دہ عمل ہے۔‘ پھر انھیں گردوں کی صفائی کے ایک اور طریقے کا علم ہوا جس میں نہ تو تکلیف تھی اور نہ ہی انھیں ہسپتال جانا پڑتا تھا۔ یہ طریقہ تھا ’پیریٹونیئل ڈائلیسس‘ کا جو پاکستان میں زیادہ عام نہیں ہے اور نہ ہی لوگ اس سے زیادہ واقفیت رکھتے ہیں اگرچہ کہ یہ بہت عرصے سے دستیاب ہے۔ ت...